زبیر قتل معاملہ بی جے پی لیڈر رحیم اچلا کی مصیبت میں اضافہ

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الال علاقہ کے کانگریس صدر سنتوش شیٹی نے کہا کہ رحیم اچلاکا بیان محض جھوٹ پر مبنی ہے اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے معاملہ کو دوسری جانب موڑنے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کی خاطر اس طرح کی بیان بازی کی جار ہی ہے ،مزید کہارحیم اچلا کا یہ بیان امن کے ماحول میں خلل ڈالنے اور کشیدگی کا ماحول پید اکرنے کے لئے کیا جا رہا ہے ،اور خطے میں کانگریس کی شبیہ بگاڑنے کی خاطر اس کی طرح کی حرکتیں بی جے پی کی جانب سے کی جا رہی ہے ،جبکہ عوام بھی کافی تعداد میں زبیر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی مانگ کو لے کر موقع پر جمع تھے ،یاد رہے کہ کل04اکتوبر بائک کے ذریعہ آئے نقاب پوشوں نے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسراشدید زخمی ہو گیا ہے ، پرانی دشمنی کی بناء پر یہ واردات انجام دئے جانے کی بات کہی جا رہی ہے 

Share this post

Loading...