جویلری لوٹ معاملہ کے تمام ملزمین پولس حراست میں
اڈپی :25؍مارچّ (فکروخبر نیوز)کیرلا سے تعلق رکھنے والے سونار کی اغوائی اور چوری کے معاملہ میں پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر ہی معاملہ کی تہ تک پہونچتے ہوئے ملزمین کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ اغوائی کے لئے استعمال کی گئی کار،867گرام سونا اور 60000ہزار نقدی ضبط کرلی ہے ، پولس سپرنٹنڈنٹ بالا کرشنا نے23 مارچ کو منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھی ، تحقیقات کے دوران پولس اس معاملہ کے اہم ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جو کہ ایک جویلری کی دکان کا مالک تھا،او ر دلپ اس دن اس کے پاس بھی سونا فروخت کرنے کے لئے پہونچا تھا،کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ میں آکر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسے لوٹنے کا منصوبہ بنایا ، پولس نے اس معاملہ میں ملوث افراد کی شناخت ہر ی کرشنا بھٹ (25)،محمد عرفان( 30)مقیم کنداپور ،جاوید (25)اشرف( 34)منظور( 24)سمنت کمار (24)روی چندرا (41)کی حیثیت سے کرائی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ عرفان کے خلاف پولس تھانہ میں پہلے سے ہی کئیں معاملات درج ہیں ،اوور منظور پر بھی دو معاملات درج ہیں جبکہ روی چندرا آٹھ معاملات میں پولس کو مطلوب ہے ،پولس کا کہنا ہے کہ اس کو ڈرانے کے لئے جو بندوق استعمال کی گئی تھی وہ دراصل نقلی تھی ،پولس کا کہنا تھا چوری کے زیورات 1.50کلو نہیں تھا بلکہ سونار نے ایک اندازہ سے اس کا وزن بتایا تھا لیکن اصل میں اس کا وزن 867گرام تھا ،جسے پولس پورا کا پورا ان لٹیروں سے واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ،
مڈیکیری میں ایک نوجوان کا قتل ، 24گھنٹہ کے اندر مجرم پولس حراست میں
مڈکیرے :25؍مارچّ (فکروخبر نیوز)۲۲ مارچ بدہ کو پیش آئے قتل کے معاملہ میں پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی دن کے اندر واردات میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،گرفتار شدہ شخص کی شناخت کارتک کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ گوکل اپنی بائیک پر سوار بدھ کی شام گھر لوٹ رہا تھا کہ راستہ میں آٹو پر آئے کچھ افراد نے اس کا راستہ روکا اور اس پر حملہ کراسی زخمی کیا اورزخموں کی تاب نہ لاکر اس کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ،اس حادثہ کے ساتھ ہی پولس نے اپنی تحقیات تیز کردی اور چوبیس گھنٹہ گزرنے سے قبل ہی اس میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، بتایا جا رہا ہے کہ کارتک ایک سنسان علاقہ میں جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا پولس نے اس کا گھیراؤ کرتے ہوئے اسے وہاں سے گرفتار کر لیا ، کچھ دن قبل دو گروہوں کے مابین ہوئے تصادم کے نتیجہ میں اس قتل کی واردات انجام دینے کی بات کہی جا رہی ہے،
Share this post
