بچہ کی موت سے قبل ہی ڈاکٹروں نے قرار دیا مردہ ، آخری رسومات کی تیاری کے دوران بچہ نے کی قئے

 

دھارواڈ15؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے اٹھارہ ماہ کے بچے کی جان چلے جانے کا الزام نجی اسپتال کے ڈاکٹروں پر لگایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرپا بساوا مقیم آنند نگر ہبلی کے اٹھارہ ماہ کے بچہ کو بخار کی وجہ سے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے جمعہ کے روز صبح کے وقت بچہ کی موت کی خبر والدین کو دی ۔ والدین بچہ کو گھر لاکر آخری رسومات کی تیار ی کی جانے لگی تو اسی وقت بچہ نے قئے کرنی شروع کردی جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر اسے کرناٹکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اسپتال میں داخل کیا جہاں اس نے جمعہ کی شام کو اپنی آخری سانس لی۔ مذکورہ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق اگر بچہ کو کچھ دیر قبل اسپتال میں داخل کیا جاتا تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ اہلِ خانہ نے ضلع انتظامیہ سے نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this post

Loading...