بنگلورو 03/ دسمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) 5دسمبر کو بنگلور کے 4اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تما م سیکوریٹی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ 3دسمبر کی شام 6:00بجے سے 5دسمبر کی شام 6:00بجے تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے۔ شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے یہ بات بتائی ہے کہ کے آر پورم، یشونت پور، مہاکشمی لے آؤٹ، شیواجی نگر حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولیس کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ شہر کے 28پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں امتناعی احکامات نافذ رہے ہیں گے۔ پر امن انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ انتخابات کے دوران سیکوریٹی کے لیے دو ایڈیشنل پولیس کمشنرس، سات ڈی سی پی، چودہ اے سی پی، تیس پولیس انسپکٹر، اڑسٹھ پولیس سب انسپکٹرس، ایک سو ساٹھ اے ایس آئی، 1666ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل ماومور کیے جائیں گا۔ ان کے ساتھ 951ہوم گارڈس بھی تعاون کریں گے۔
ذرائع: ایس این بی
Share this post
