ضلع سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں شہر بھٹکل کے کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی(مزید ساحلی خبریں )

اس موقع موجود مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل تعلقہ کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے تعلقہ کے کھلاڑی ریاستی اور ملکی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کئے گئے ہیں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں یہ کھلاڑی بھٹکل کا نام روشن کریں اور مزید اس میدان میں دوسرے کھلاڑیوں میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ 


ریاستی سطح کے کبڈی کھیل کے منتخب کھلاڑی 

گروراج نائک ، وفاق زبر علی ، ترومل نائک ، پرشوتم نائک ، پرشانت ، یوگراج نائک 

بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مذکورہ کھلاڑی 14نومبر کو ہونے والے ریاستی سطح کے کبڈی مقابلہ میں ان چودہ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے جو اترکنڈا ضلع سے شرکت کررہے ہیں جبکہ ریاستی سطح کے کبڈی کھیل مقابلہ کے لیے شرکت کرنے والے کھلاڑی منوج نائک ، واصف زبر علی اور ہریش سرپن کٹے ہیں۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ کے صدر اور نائب صدر جعفر حیدر اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر وغیرہ موجود تھے۔ 

منگلور : ڈرینیج درستگی کے دوران دومزدور ہلاک 

منگلور 02؍ نومبر (فکروخبرنیوز) انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کی درستگی کے دوران اچانک پائپ لائن پھٹنے کے بعد مٹی کے تودہ گرنے سے دومزدوروں کے ہلاک ہونے کی واردات سینٹرل ریلوے کے قریب ہمپن کٹا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت راگھو مقیم بدامی ، باگلکوٹ اور بابو مقیم باگلکوٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانڈیشور وینلاک اسپتال کے قریب انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ایم سی سی کے چھ مزدور کام کررہے تھے۔ اس دوران وہاں موجود پائپ لائن اچانک پھٹنے کی وجہ سے قریب کی مٹی گرنے لگی اور دو مزدور اس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ بقیہ چار کو بچالیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ جائے ورادات پر پہنچا اور لاشوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا ۔منگلور سٹی کورپریشن کے مئیر جیسنتھا نے اخباری نمائندوں کے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وینلاک اسپتال اور اس کے آس پاس کا علاقہ کو ڈرینیج کی خرابی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ جس کی وجہ سے گذشتہ کئی دنوں سے ڈرینیج کی درستگی کا کام چل رہا تھااور تقریباً 75فیصدکام مکمل بھی ہوگیا تھا کہ آج یہ ناگہانی حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کام کے دوران ایم سی سی کے افسران اور کنٹراکٹر کو چاہیے کہ سیفٹی بیلٹ اور اس طرح کی چیزیں استعمال کرتے ہوئے کام کریں تاکہ مزدوروں کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو اس لیے کہ انسان کی جان سب سے زیادہ قیمتی چیز ہے۔

Share this post

Loading...