کاروار 25 اکتوبر 2019 (فکر وخبر نیوز) گزشتہ چار روز سے ضلع بھر میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش جاری ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھاری بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ضلع کے ساحلی علاقوں میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کما نے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کئے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی ٹی پی نے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے یہ ہدایت بھی جاری کی ہیں کہ اس دن کی تعلیم کا دوسرے روز نظم کیا جائے۔
گزشتہ چار روز سے جاری تیز ہواؤں اور بارش سے پڑوسی ضلع جنوبی کنیرا میں آج بروز جمعہ چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ کل بروز سنیچر بھی ضلع اڈپی کے جملہِ اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Share this post
