ضلع اترکنڑا کی چھ سیٹوں میں تین سیٹوں سے بی جے پی بے دخل ، کانگریس کا چار سیٹوں پر قبضہ

بھٹکل 13؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کانگریس نے اکثریت کے ساتھ تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ اس تاریخی جیت میں اتراکنڑا کی چھ سیٹیں بھی بڑی معنی رکھتی ہیں۔ اس ضلع میں کل چھ اسمبلی حلقے ہیں جن میں سے کاروار ، سرسی ، اور بھٹکل کی تین سیٹیں بی جے پی نے کھودی ہیں۔ اور یہ تینوں سیٹیں کانگریس کے حصہ میں آئیں ہیں۔

کاروار کی سیٹ پر ستیش سیل نے بی جے پی کی روپالی سنتوش نائک کو شکست دے کراس سیٹ پر قبضہ کیا۔ سرسی کی سیٹ سابق اسپیکر کاگیری وشویشور ہیگڈے کے پاس تھی جہاں بھیمنا ٹی نائک نے انہیں شکست دی اور بھٹکل کی سیٹ پر منکال وائیدیا نے بی جے پی کے سنیل نائک کو شکست دے دی ہے۔ بقیہ تین سیٹوں میں ہلیال کی سیٹ پر کانگریس کے دیش پانڈے نے جیت درج کی اور یہ سیٹ پہلے بھی انہی کے پاس تھی اور کمٹہ کی سیٹ بی جے پی کے دناکر شیٹی اور یلاپور کی سیٹ پربی جے پی کے شیورام ہیبار بچانے میں کامیاب رہے۔

Share this post

Loading...