ضلع اتراکنڑا میں ہیلمٹ کے قانون کے خلاف ورزیاں(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

پولیس کی جانب سے اس قانون پر سختی سے عمل در آمد کرنے کے لیے ضلع بھر میں جگہ جگہ پولیس کی جانب سے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہیلمٹ کو لازمی قرار دئیے جانے کے بعد حکومت نے مختلف مواقع پر اس پر عمل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے باوجود اکثر لوگوں کی جانب سے اس قانون پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے افسران نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


بالیگا قتل معاملہ میں نریش شونی کا نارکو ٹیسٹ ؟

معاملہ کی پیروی کررہے وکیل کودی گئی دھمکیاں 

منگلور 05؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ونایک بالیگا قتل معاملہ میں اس کے والد کی جانب سے ایک عرضی داخل کرتے ہوئے اس معاملہ کے ہم ملزم نریش شونی کا نارکو ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ونایک بالیگا کے والد رام چندرا بالیگا کی جانب سے دائر کردہ عرضی پر عدالت کی جانب سے قبول کرتے ہوئے اس پر کارروائی کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ونایک بالیگا قتل معاملہ کی پیروی کرنے والے وکیل کو سنگاپور سے بذریعہ فون دھمکیاں مل کررہی ہیں جس کے بارے میں وہ عنقریب پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے اس کی شکایت کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ کی تحقیقات کررہے افسران نے ونایک بالیگا کی جانب سے لکھے گئے خط کی بنیاد پر کئی لوگوں کو سمن بھیجا ہے۔ ملحوظ رہے کہ اسی سال21؍ مارچ کو صبح پانچ بجے کے قریب چند نامعلوم افسران کی جانب سے مشہور سماجی کارکن ونایک بالیگا کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران نریش شونی کا نام سامنے آیا تھا جس نے سپاری دے کر اس کا قتل کردیا تھا۔ نریش شونی کو عدالتی تحویل میں دئیے جانے کے بعد ملزم کی جانب سے ضمانت حاصل کرنے بھی کی کوشش کی تھی۔ 

Share this post

Loading...