بھٹکل سمیت ضلع کے کئی علاقوں میں آج گرج اور چمک کے ساتھ ہوئی بارش ، بے وقت کی بارش سے نظامِ زندگی درہم برہم

کاروار20؍اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) اترا کنڑ ضلع کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے منڈلا رہے بادل نے ہفتہ کی صبح سے گرج چمک کے ساتھ بارش شروع کر دی۔

اترا کنڑا ضلع کے بالائی گھاٹ تعلقہ میں گزشتہ دو دنوں سے بارش ہوئی تھی لیکن ضلع کے ساحلی تعلقوں میں موسم ابر آلود ہی رہا لیکن آج صبح سے ہی ساحلی علاقوں جیسے کاروار، انکولہ، کمٹہ، بھٹکل میں گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔

دوسری جگہوں پر گھاٹ کے اوپر والے تعلقہ جیسے ہلیال، منڈگوڈ ، سرسی، سدا پور، جوئیڈا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بے وقت بارش کے باعث لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی بارش نے رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 اپریل تک ضلع بھر میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Share this post

Loading...