بھٹکل02؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) ضلع میں کل 3 اگست سے 6 اگست یعنی اگلے چاردنوں کے لیے محکمۂ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے ان چار دنوں میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام تعلقوں کی انتظامیہ کو الرٹ کیا ہے اور خطرناک جگہوں پر موجود لوگوں کو اطلاع دینے اور ان کے ساتھ ان کی مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی احکامات دئیے ہیں۔
ضلعی سطح کے افسران اور جملہ تعلقوں کے نوڈل افسران کو اپنے فرائض کی انجام دہی کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
ماہی گیروں اور سیاحوں سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے اور ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کی گذارش کی گئی ہے۔
Share this post
