کاروار 06؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) اترکنڑا ضلع سمیت ساحلی اضلاع میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (KSNDMC) بنگلور نے اترا کنڑ ضلع میں موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے اور کل جمعرات 7 جولائی کو اورینج الرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق کل صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ریڈ الرٹ اور کل صبح ساڑھے آٹھ سے جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ تک اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے کل 7 جولائی جمعرات کو بھی ضلع کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج بھی بھٹکل سمیت ضلع کے جملہ اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران بچوں،عوام کو بجلی کے کھمبوں، عمارتوں، درختوں کے قریب وغیرہ کھڑے رہنے سے گریز کریں۔
Share this post
