ضلع اتراکنڑا کی چیف ایکزیگیٹیو افسر کا بھٹکل دورہ، ضلع انتظامیہ سے تعاون کی اپیل

بھٹکل 06؍مئی2021(فکروخبرنیوز) ضلع اتراکنڑا چیف ایکزیگیٹیو افسر ایم پریانگا نے آج بھٹکل سرکاری اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور بیڈ وآکسیجن سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں۔ 
اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں بڑھ رہے کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پیشگی تیاری کررہے ہیں اور اقدامات بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں کورونا کی علامتیں کم پائی جارہی ہیں انہیں گھروں ہی میں رہنے کی صلاح دی جارہی ہے اور جنہیں اسپتالوں میں ایڈمٹ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے انہیں اسپتالوں میں بھرتی کیا جارہا ہے۔ 
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اس بات بات کا فیصلہ ڈاکٹروں پر چھوڑدیں کہ کس کو بستر دینا ہے اور کس کو آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر رکھنا ہے۔ ایسے کاموں میں انہوں نے عوام سے مداخلت نہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تعلقہ جات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق تعلقہ انتظامیہ کو ہدایات دی جارہی ہیں۔ 

 

Share this post

Loading...