ملحوظ رہے کہ کل مورخہ 2مارچ 2014 ء بروز اتوار صبح 10:00بجے بھٹکل ساگر روڈ پولس گراؤنڈ پر بھٹکل تعلقہ کے حکومت کے مختلف محکموں کی طرف سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں حکومت کی طرف سے سال2013-2014کے لئے منظور شدہ مختلف منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر تے ہوئے تعلقہ کے مختلف محکموں کے افسران کو چیک تقسیم کئے گئے تھے ۔اس اجلاس میں بھٹکل حلقہ کے ایم ایل اے شری منکال ویدیابھی حاضر تھے۔
میمورنڈم میں درج کردہ مسائل اور ان کے تدارک حسبِ ذیل ہے
مجلسِ اصلاح وتنظیم (این جی او)کی طرف سے آپ کے علم میں یہ بات لائی جارہی ہے کہ بھٹکل میں بہت سارے حل طلب مسائل ہیں۔خاص طور پر زمینات کے این اے(بنشتگی)کرانے کے معاملہ میں اتر کنڑا ضلع کے عوام کو بہت دشواریاں ہوتی ہیں۔یہاں زمین کو ین اے کرانے کے لئے (چھٹیوں کے دنوں کے علاوہ)ایک سو بیس دن کا وقت لگتا ہے۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ہمارے پڑوسی اضلاع اڑپی، دکشن کنڑا اور مینگلو رمیں اس طرح کا قانون نہیں ہے وہاں پر دس پندرہ دنوں میں این اے کرانے کی کارروائی انجام دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر این اے کرانے کے لئے غیر ضروری دستاویزات طلب کر تے ہیں اور اس کے لئے چار محکموں سے این او سی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
(1)پی ٹی سی ایلPTCL (2)سی آر زیڈCRZ (3)این ایچ66 (نیشنل ہائی وے محکمہ)(4)ٹاؤن پلاننگ آفس
اس طرح مختلف دستاویزات اور این او سی کا مطالبہ کر تے ہوئے ستا یا جاتا ہے۔ان تمام چیزوں کے دینے باوجود کام بہت تاخیر سے ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اور ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ بہت سال قبل حکومت کی طرف سے کئی سائٹس منظور ہوئے ہیں۔مثلاً نوائط کالونی وغیرہ ان منظور شدہ سائٹوں پر لوگ مکانات تعمیر کر کے آباد ہیں۔اس طرح کے سائٹوں پر تعمیر شدہ مکانات کے نقشے اور دیگر دستاویزات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بھی متعلقہ علاقہ کے لوگوں کو بہت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
اسی طرح ہمارے ضلع میں ایکڑ کے حساب سے کسی کے پاس زمین نہیں ہے۔یہاں پر لوگوں کے پاس چھوٹی چھوٹی زمینیں ہیں ۔کسی کے پاس 5گھنٹہ ،کسی کے پاس8گھنٹہ یا 10گھنٹہ ،ایسی صورت میں لوگوں کومکان تعمیر کر نے میں دشواری ہوتی ہے۔کیونکہ سرکاری قانون کے مطابق زمین کے مالک کو اپنی زمین کا51%سے 59%حصہ گھر کے باغیچہ اور راستہ کے لئے چھوڑنا پڑتا ہے اور باقی جگہ پر مکان تعمیر کیا جاسکتا ہے۔چھوٹی چھوٹی زمینات رکھنے والوں کو اس قانون کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔لہٰذا ایسے قانون کو منسوخ کیا جانا چاہئے یہ قانون اگر منسوخ کیا گیا تو عوام کو بہت سہولت ہو سکتی ہے۔وزیر موصوف نے نوائط کالونی اور دیگر علاقوں کی زمینات کے نقشہ تیار کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمیشنر اور تحصیلدار کو ایک ہفتہ کے اندر ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی ہے
Share this post
