بلگام ضلع کے گوکاک ، ایرانی گلی کا مقیم عباس پیشے سے سن گلاسس (عینک) فروخت کیا کرتا تھا۔ اتر کنڑا ضلع کے سرسی میں اس کو پولس ایک چوری کی واردات میں گرفتار کیا ۔ تحقیقات کے بعد ملزم کے بیان پر پولس نے کنداپور اور کمٹہ میں لوٹے ہوئے دیڑھ لاکھ مالیت کے سونے کے زیوارات ضبط کرلیاہے ۔ واضح رہے کہ اس کے دو ساتھی سمیر اور مختار 26اکتوبر کو اُڈپی کے نٹور علاقے سے گرفتار کرلئے گئے تھے۔
پانے منگلور ٹول گیٹ ناکہ پر نقلی رسید کے ذریعہ ڈرائیوروں سے وصولی
بنٹوال پولس نے دو افرادکو گرفتار کرلیا
بنٹوال 11دسمبر (فکروخبرنیوز ) غیرقانونی طورپر نقلی رسید چھپوا کر پانے منگلور کے ٹول گیٹ ناکہ پر رات کے وقت ڈرائیوروں سے روپئے وصولنے والے دو افراد کو بنٹوال پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق پولس نے ان ملزمین کو کل رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ ملزمین کی شناخت عرفات اور رویندر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو پانے منگلور کے مقیم ہیں۔ پولس نے بیان دیا ہے کہ پانے منگلور اہم قومی شاہراہ برھماروکوتلو نامی ٹول پلاز ہ کے پاس یہ لوگ رات کے وقت کھڑے ہوجاتے اور آنے جانے والی سواریوں کو روک کرنقلی رسید کے ذریعہ ڈرائیورس سے روپئے وصولتے تھے۔ پولس کو اطلاع ملنے پر کل رات پولس چھاپہ مارتے ہوئے ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ رویندرا نامی ملزم اس سے پہلے اسی ٹول گیٹ پر ملازمت کیا کرتا تھا۔
![]()
کنداپور کے نواحی علاقے میں سوکھی گھانس کی وجہ سے ہنگامی آگ حادثہ :کوئی نقصان نہیں
کنداپور11دسمبر (فکروخبرنیوز ) کنداپور کے نواحی علاقہ کمبھاشی نامی دیہات کے ونایک نگر نامی علاقے میں موجود سوکھی گھانس میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے ، بڑھتی آگ پر قابو پانے کے لیے کنداپور سول ڈیفنس افسران کو بڑی محنت کرنی پڑی، بڑھتی آگ کا دائرہ وسیع ہوتے دیکھ مقامی لوگ بھی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈعملے کا ساتھ دیا۔ آگ کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے البتہ آتش زدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
کاسرگوڈ : سڑک حادثے میں تین مسلم نوجوان جاں بحق
کاسرگوڈ 11دسمبر (فکروخبرنیوز ) دو بائیک آپس میں ٹکراجانے کے بعد بائیک سوار کے زمین پر گرنے اور ان پر سے تیز رفتار لاری کچلتے ہوئے گذرجانے کی وجہ سے تین نوجوانوں کے موقع واردات پر ہی جاں بحق ہونے کی واردات کل رات کاسرگوڈ ، بندویوڈو نامی اہم شاہراپر پیش آئی ہے ۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت الطاف (19) ارشاد (19) اور رشاد (19) مقیم کیار میرکلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ تینوں اُپلا نیو بازار میں منعقدہ ایکسپو میلا دیکھنے کے لیے جارہے تھے۔ بندویوڈ ملنگائی نامی ہوٹل میں ناشتہ نوش کرکے اہم شاہراہ پر سے گذررہے تھے کہ ان کی بائیک سامنے سے آرہی ایک اور بائیک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے تینوں زمین پر گرگئے ، اسی موقع پر کاسرگوڈ سے آرہی ایک تیزرفتار لاری ان کو کچلتے ہوئے گذرگئی۔ اور تینوں موقع واردات پر ہی فوت ہوگئے ۔ دوسری بائیک پر سوار قاسم (38) بیوی نیلوفر (29) بری طرح زخمی ہوگئے ہیں جن کو اپلا استپال میں داخل کیا گیا ہے ۔ مہلوکین میں سے الطاف اور ارشاد تروننتا پورم کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتے تھے اور چھٹیوں میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔ کرائے کی بائیک لے کر سیر کے لیے نکلے تو یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔
Share this post
