منگلورو 06؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) سورتکل پولیس نے زیورات رکھے ہوئے ایک بیگ کے چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دو افراد نے ایک عورت کا زیورات کا بیگ مکا بیچ کے قریب مالیا مار میں چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے ملزمین کے پاس سے 336.34گرام سونا جس کی قیمت ساڑھے آٹھ لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ضبط کرلی ہے۔ پولیس نے ڈھائی لاکھ روپئے مالیت کی کار اورپچاس ہزار روپئے مالیت کے دو بائک بھی ضبط کرلی ہیں۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت سلمان (26) مقیم کدرولی اور محمد حسین تنویر (29) مقیم بی سی روڈ کائکمبا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بچپے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ساحل سمندر پر آئی ہوئی تھی جو چوکا بیٹو میں مقیم اپنے رشتہ دار کے گھر جارہی تھی ۔ ملزمین نے اسے اپنے زیورات اتار بیگ میں رکھتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد تاک میں رہ کر وہ خاتون کا بیگ چھین کر موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے۔
Share this post
