زیرِ تعمیر ریلوے پل کے قریب زمین کھسکنے سے ایک مزدور ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ یہاں برسات کے موسم میں مقامی لوگوں کے لیے بڑی تکالیف کا سامنا کرناپڑتا تھا اور مقامی عوام کے پرزور مطالبے پر سابق ریلوے وزیر سدانندا گوڈا کے ہاتھوں اس تعمیراتی منصوبے کا افتتاح ہوا تھا۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


موبائل دکانداروں کو دھوکہ: فلپینی خاتون باشندے گرفتار 

بنٹوال02دسمبر (فکروخبرنیوز )یہاں کے بینی روڈ جنکشن میں واقع ایک موبائل دکان میں موبائل کی خریداری کے بعد رقم ادائیگی کے لیے کریڈیٹ کارڈ کا استعمال کرنے والی دو فلپینی خاتون باشندوں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق خواتین کی شناخت سکانندا لارڈیس (24) اور پاسس مائسل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ دکان دار نے پولس تھانے میں شکایت کی تھی کہ موبائل خریداری کے بعد جس کریڈٹ کارڈ کو رقم ادائیگی کے لیے استعمال میں لایا گیا تھا اس میں رقم ہی نہیں تھی۔ اس معاملہ پر پولس نے دھوکہ دہی کا کیس درج کرتے ہوئے متعلقہ ملزمین کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں لیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ گرفتاری کے موقع پر ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا۔ 

Share this post

Loading...