منگلور:15اپریل2019(فکروخبرنیوز)زیر تعمیر عمارت سے گر ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کا معاملہ یہاں بجپے کے کرمبار علاقہ میں پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت دکشیت راج کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اتوار رات پیش آیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ۱۵ اپریل کی صبح علاج کر گر ثابت نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی
ذرائع کے مطابق مہلوک کی فیملی نیا مکان تعمیر کروارہی تھی ، اتوار کی شام دکشت عمارت کے اوپر ی حصہ میں چڑھ کر سیمنٹ کی دیواروں پر پانی کا چھڑکاو کر رہا تھا کہ اسی دوران پیر پھسلنے سے یہ حادثہ پیش آیا ، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی ،
Share this post
