زیر تعمیر عمارت کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک

 


کمٹہ۔22/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں گوکرن میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار کے اچانک گر جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے ،ہلاک ہو نے والے شخص کی شنا خت ہاویری کے ہانگل کے رہنے والے اشوک کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتایاجا تاہے کہ اشوک کام کی تلاش میں گوکرن آیا ہوا تھا ،جہاں وہ ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھڑا تھا کہ اس وران عمارت کی ایک دیوار اچانک منہدم ہو نے سے اس کی زد میںآنے سے اس کے سر پر کا فی چوٹ آئی ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ ہلاک ہو گیا ،گوکرن پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
 

Share this post

Loading...