ذہنی طور پر معذور شخص نے گھر میں گھس کرکیا حملہ ،تین افراد زخمی

اوررسیوں کی مدد سے اسے باندھ دیا اور دیہی پولس کو اس معاملہ کی خبر دی ،جس کے بعد پولس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے زخمی افرادکو سرکاری ہسپتال میں بھرتی کر دیا ،جس میں سے ایک لڑکی کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے KMCاسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے،بتایا جا رہا ہے کہ امیش کشل نگر کا رہنے والا ہے ،جس نے دسویں تک کی تعلیم مکمل کی ، لیکن دس سال قبل اس نے ایک شخص پر حملہ کر دیا، جب معاملہ تھانہ تک پہونچا تو اس نے خود کشی کی ناکام کو شش کی ،جس کے بعد سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی ، ان باتوں کا خلاصہ اس وقت ہوا جب پولس کی اس کے بڑے بھائی سے فون پر بات ہوئی ،ڈاکٹر نے بھی اسے دماغی طور پر مریض بتایا ہے جس کے بعد اسے منگلور کے وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، دیہی پولس تھانہ میں اس معاملہ کی رپورٹ درج کی گئی ہے ، تحقیقات جاری ہے

Share this post

Loading...