بھٹکل : ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے لوگ ، پڑھئے نیوز اور دیکھئے ویڈیو

بھٹکل25؍مئی 20212(فکروخبرنیوز) کورونا پر قابو پانے کے لیے اترکنڑا میں  نافذ مکمل لاک ڈاون کے بعد آج منگل کو ہدایت  کے مطابق صبح چھ سے دس بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی  رہیں۔ عوام نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ بازار کا رخ کیا اور اپنی ضروت کی  اشیاء  خریدیں ۔

 یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ میں منگل اور بدھ کے علاوہ دیگر ایام میں ضروری اشیاء کی بھی دکانیں بند رکھنے کی بات کہی تھی۔ صبح چھ بجتے ہی ضروری اشیاء کی دکانیں کھل گئیں اور بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ضرورت کی اشیاء خریدنے لگے۔ شہر کے پرانے علاقوں کا بھی لوگوں نے رخ کیا اور وہاں جاکر بھی اپنی ضرورت کی اشیاء خرید لی جبکہ پرانے شہر میں بسنے والوں نے اہم شاہراہ اور دیگر سڑکیں استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی ضرورت کی اشیاء خریدلیں۔

محکمہ کی طرف سے کل رات سے ہی اس کے لیے تیاری کی گئی تھی اور جہاں عوام کی بھیڑ زیادہ ہونے کا خطرہ تھا ان راستوں پر بریگیڈ  لگائے گئے تھے۔ لیکن اس کے باوجود عوام کی ایک بڑے تعداد ضروری اشیاء کی خریداری کرتی نظر آئی وہیں بازاروں میں جمع بھیڑ دیکھتے ہوئے بعضوں  نے یہ  خیال بھی ظاہر کیا کہ اگر ہر دن ضروری اشیاء کی  دکانیں چھ تا دس کھلی رہتیں تو  عوام کے لیے بھی اس سے فائدہ ہوتا اور انتظامیہ کو بھی لوگوں کو بھی انتظامات میں آسانی ہوتی۔

بتادیں کہ ڈی سی کی جانب سے یہ سخت احکامات ضلع میں بڑھتے کورونا کے مثبت معاملات کو دیکھتے ہوئے نافذ کی گئی ہیں۔

Share this post

Loading...