ضروری وضاحت ، یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کے ذمہ داروں کے لیے وائی ایم ایس اے کی جانب سے بھی کیا گیا پرتکلف ناشتہ کا اہتمام

 

بھٹکل 16؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) فکروخبر کی جانب سے کل ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کی جانب سے تواضع کا اہتمام کیے جانے کی بات درج کی گئی تھی اور تصویر اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا اور ایم ایل اے سنیل نائک کی تصویر لگادی گئی تھی جس میں وائی ایم ایس اے کلب کے اندر تواضع نوش فرماتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔دراصل کل پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کے ساتھ ساتھ وائی ایم ایس اے کی جانب سے بھی تواضع کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان دونوں اداروں کے تواضع میں فرق یہ تھا کہ پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کی جانب سے مرکزی تقریب کے دوران شرکاء کے لیے گراؤنڈ میں تواضع کا اہتمام کا کیا گیا تھا اور وائی ایم ایس اے کلب کی جانب سے تقریب میں موجود تعلقہ انتظامیہ اور مخصوص افراد کے لیے وائی ایم ایس اے کلب میں پرتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وائی ایم ایس اے کلب کی جانب سے یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں موجود تعلقہ انتظامیہ کے ذمہ داروں کے لیے ہر سال ناشتہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Share this post

Loading...