بنگلورو: یکم اپریل 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک حکومت نے ہفتے کی دیر شام نئی گائیڈلائن جاری کی ہے جس کے مطابق اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات میں توسیع کی کئی گئی ہے۔ گائڈلائن کے مطابق اب اشیاء ضروریہ کی دکانیں صبح چھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کھلی رہیں گی۔ یہ ہدایات 2 مئی یعنی کل سے لاگو ہوں گی۔
دودھ فروش کرنے والوں کے لیے صبح چھ بجے تک شام چھ بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوں گی البتہ ہفتہ وار مارکیٹ جیسے سنتے وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی رہنما خطوط کے مطابق عوامی مقامات پر بھیڑ بھاڑ سے بچنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے اورکوویڈ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور پھل اور ترکاری کو مارکیٹ قیمت پر ہی بیچنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں۔
Share this post
