کانگریس ایم ایل اے ضمیر خان کے گھر اے سی بی نے مارا چھاپہ ، ایم ایل اے کے حامی کی خود کو آگ لگانے کی کوشش

:05جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات معاملے میں آج پانچ مقامات پر تلاشی لی۔

اے سی بی نے آج کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی رہائش گاہ کے علاوہ دیگر چار مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران دستاویزات و دیگر کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر ضمیر احمد خان کو کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔

 کانگریس کے کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ سمیت بنگلورو میں پانچ مختلف مقامات پر چھاپوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ایم ایل اے کے حامیوں میں سے ایک نے اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

Share this post

Loading...