ذاکر نائیک کی منگلور داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے:پولس کمشنر

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مروگن کا کہنا تھا کہ پابندی کا فیصلہ اُس وقت لیا گیا جب اس کے کچھ ویڈیوز کو دیکھا گیا جس میں محسوس کیا گیا ہے کہ اس سے پرامن ماحول میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے منگلور آمد کو لے کر یہاں کی ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے پزور مخالفت کی گئی تھی اور ضلع انتظامیہ کو یاد داشت بھی پیش کی گئی تھی کہ وہ داخلے کی اجازت نہ دیں، وی ایچ پی نے یہاں تک دھمکی دے ڈالی تھی کہ اگر اجازت دی گئی تو اسی دن ہندو سماج اُتسو کا انعقاد کیا جائے گااور اس میں پروین توگاڑیا کہ بلایا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...