ذبیحہ گاؤ کے اعلامیہ سے شمال مشرق میں کوئی مشکل نہیں : کرن ریجیجو

انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ آسام ، اروناچل پردیش ،ناگالینڈ ، میزورم اور منی پور جیسی شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کریں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ مرکز کے اعلامیہ سے آیا ان علاقوں میں کسی کو کوئی دشواری کا سامنا ہے ؟ مملکتی وزیر داخلہ ریجیجو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ وہ آسام ، اروناچل پردیش ، ناگالینڈ ، میزورم اور منی پور جیسی شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کریں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ مرکز کے اعلامیہ سے آیا ان علاقوں میں کسی کو کوئی دشواری کا سامنا ہے ؟ مملکتی وزیر داخلہ ریجیجو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ شمال مشرقی علاقہ میں اس سے کوئی مشکل یا پریشانی نہیں ہے ۔ ہر کوئی وہ سب کچھ کھارہا ہے جو اس کو پسند ہے ۔ اس میں کوئی تضاد یا تصادم نہیں ہے ۔کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ کسی کو سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی وجہ کے بغیر اس کو مسئلہ بنارہی ہے کیونکہ اس کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ کانگریس اور چند نقلی سیکولر گروپس غیر ضروری مسائل اٹھارہے ہیں جن (مسائل) کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔ عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں ۔
(سیاست)

Share this post

Loading...