یوا جے ڈی ایس کے ریاستی صدر این ایم نور احمد کا بھٹکل میں استقبال، پارٹی کو مضبوط بنانے پر ہوا غووخوض

بھٹکل 19/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) یوا جے ڈی ایس کے ریاستی صدر جناب این ایم نور احمد کی بھٹکل آمد پر آج آئی بی میں ایک پریس کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جہاں جے ڈی ایس کے مقامی ذمہ داران ورکارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہو ں نے جے ڈی ایس کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے سلسلہ میں کئی ساری باتیں بیان کرتے ہوئے کانگریس کے ساتھ بنی مخلوط حکومت میں انجام پانے والے کام کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کمارا سوامی کے وزیر اعلیٰ کے دور میں انہوں نے کسانوں کا قرضہ معاف کرکے جو کام کیا ہے اس طرح کا کام نہ سدارامیا کے دور میں ہوا اور نہ آج کی حکومت میں۔ انہوں نے  1983,1985,1994  کی طرح دوبارہ جے ڈی ایس کو برسرِ اقتدار لانے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔ 
اس موقع پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھٹکل آمد پر این ایم نور احمد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بارش کم ہوتے ہی بوتھ لیولوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا اور ہر ہر علاقہ جاکر کام کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ زمینی سطح پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ کورونا اور حالیہ دور میں جے ڈی ایس کارکنان کی جانب سے انجام پائے کاموں کی چند جھلکیاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے شروعاتی دور میں جب بھٹکل میں کورونا کے معاملات پائے جارہے تھے تو اس وقت تنظیم اور یہاں کے لوگوں نے جو لوگوں کی خدمت ہے اس پر ڈپٹی کمشنر نے ایک آن لائن میٹنگ میں اس کاتذکرہ وزیر اعلیٰ سے کیا جس پر میں نے بات کی اور انہو ں نے ہمیں مبارکبادی بھی پیش کی۔ اسی طرح ضلع انچارج منسٹر ہیبار کے ذریعہ ہماری کوششوں کو ہری جھنڈی دئیے جانے کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو معلوم ہیں۔ انہوں نے جے ڈی ایس کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کارکنان کو تیار ہونے اور نوجوانوں کو آگے آنے پر زور دیا۔ 

Share this post

Loading...