بنگلورو 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شرپسندوں کی ایک ٹولی کی جانب سے یوتھ کانگریس کے صدر پر حملہ کیے جانے کی واردات آج صبح سویرے الالا سندار ، ایلاہنکا میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ارون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ارون فلم دیکھنے کے بعد قریب رات ڈھائی بجے اپنے گھر لوٹ رہا تھا ۔ اس دوران پانچ افراد نے ہتھیاروں سے اس پر حملہ کردیااور اس کے پیٹ میں چھرا بھی گھونپا اور موقعۂ واردات پر ہی اس نے دم توڑدیا۔ حملہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ کے پیچھے سیاسی وجوہات ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایلا ہنکا نئے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
