وجیا بینک کے انضمام کے خلاف یوتھ کانگریس کا ۹ جنوری کو منگلور بند منانے کا اعلان

منگلور: 06جنوری2018(فکروخبرنیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے وجیا بینک دینا بینک اور بینک آف بروڈہ کے انضمام  کے فیصلہ کے خلاف ضلع یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ۹ جنوری کو بند کی کال دی ہے ،  اتوار کے روز یوتھ کانگریس کے صدر متھن رائے نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے حکومتی فیصلہ کے خلاف ۹ جنوری بدھ کے روز منگلور بند منانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا صبح ۶ سے لے کر شام ۴ بجے تک کانگریس کی طرف سے بند منایا جائے گا ، ساتھ ہی انہوں نے اس معاملہ میں ایم پی نلین کمار کتیل کی خاموشی کو لے کر بھی سوال کھڑے کئے انہوں نے پوچھا کہ آخر نلین کمار کتیل خسارہ میں چل رہے دو بینکوں کے لئے  منافع میں چل رہے وجیا بینک کے  انضمام پرکیوں خاموش ہیں؟ کیا ایم پی نے دکشن کنڑا کو وزیر اعظم مودی کو لے لیز پر دے دیا ہے؟

Share this post

Loading...