اس اجلاس میں طلباء کا دلچسپ تفریحی پروگرام بھی ہوگا جس میں ننھے منے بچے اپنا خصوصی پروگرام بھی پیش کریں گے۔ اس اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی تعلقہ ہوناور کے اہم سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ بھٹکل تعلقہ سے علماء اور عمائدین بھی شریک ہونے کی امید ہے ۔ انہوں نے کمیٹی کی جانب سے کی گئی سماجی اور فلاحی کاموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے قلیل مدت میں کمیٹی کی جانب سے تقسیم شدہ سلائی مشین سے چالیس خواتین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں میں کپڑے سلوانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمیٹی کی جانب سے طلباء وطالبات کے لیے مفت کاپیوں اور بستوں کی تقسیم سے بھی سماج میں تعلیمی بیداری پیداکرنے کی کوشش کی گئی اور اس میں وہ ایک حد تک کامیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وہ مزیدسماجی اور فلاحی کام کرنے کا ارادہ ہے اوراس کے لیے ینگ اسٹار سبھا بھون بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سلائی مشین ،اسپورٹس سنٹر، میٹنگ ہال کے علاوہ دیگر ضروریات کے لئے الگ الگ کمرے ہوں گے، عوامی رابطہ کے لیے ایک خصوصی دفتر ، کمپیوٹر کلاس روم وغیرہ بھی شامل ہے۔انہوں نے اس موقع پر ہوناور کے تمام عوام اور ہیرانگڈی کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں سے خصوصی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
Share this post
