مولانا نے سیرت کی روشنی میں موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ پر یقین کامل پیدا کرنے اور اللہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی نصیحت کی ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس گئے گذرے دور میں ہماری ہزار کمیوں اور خامیوں کے باوجود اللہ تعالیٰ اپنے انعامات ہم پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری بد اعمالیوں اور گناہوں کے نتیجہ میں ہم اس کے ہر گز مستحق نہیں ہے لیکن اللہ کا یہ خاص انعام یہ اس کی رحمت کی انتہا ہے ۔ مولانا نے اپنے نونہالوں کی دینی خطوط پر تربیت کا زور دیتے ہوئے کہا کہ آج گناہ کرنے کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ گھر بیٹھے انسان بے حیائی او رفحاشی کے آخری درجہ کے کام بھی کررہا ہے۔ ہم تہجد کے پابند ہیں لیکن ہمارے بچوں کے اخلاق موبائل فون نے بگاڑ کر رکھ دئیے ہیں لہذا ہمیں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔ مولانا نے عالم اسلام کے حالات پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ہمیں اللہ سے زیادہ سے لو لگانے کی دعوت دے رہے ہیں۔جلسہ کی صدارت کررہے امام وخطیب مدینہ جمعہ مسجد کے امام وخطیب مولانا محمد زکریا ندوی نے سیرت النبی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو نمونہ بناکر بھیجا جس کا سونا، جاگنا ، اٹھنا ، بیٹھنا ، چلنا پھرنا ، سفر وحضر سب کا سب ہمارے لیے نمونہ ہیں۔ مولانا موصوف نے حاضرین کو ہر حال میں سیر ت کے پیغام کو حقیقی معنوں میں اپنانے کی نصیحت کی ۔ یاد رہے کہ سیرت النبی تقریری مقابلہ میں کل سترہ مساہمین نے حصہ لیا جس میں چودہ تا سولہ سال کی عمر کے مساہمین موجود تھے۔ جن میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔
اول : خبیب ابن مولانا خواجہ اکرمی ندوی ( کوسموس اسپورٹس سینٹر )
دوم : عبداللہ رازی ابن مولانا محمد عرفان ندوی ( مدینہ ویلفیر سوسائٹی )
سوم : عبداللہ ابن مولاونا عبید اللہ اسحاقی (سوپر اسٹار اسوسی ایشن )
ملحوظ رہے کہ اس موقع پر کئی سالوں سے اپنی محی الدین مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے حافظ ابوصالح صاحب (استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل) اور محلہ کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے جناب عبدالکریم صاحب کی شال پوشی کرکے عزت افزائی کی گئی۔ اسی طرح دیگر تعلیمی میدانوں میں پچاسی فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر ینگ اسٹار کے صدر مولانا کبیراحمد ندوی ،مسجد محی الدین کے صدر محمد مسعود معلم ، سکریٹری مولانا عبدالباسط ائیکری ندوی ،ینگ اسٹار کے جنرل سکریٹری محمد ظہیر شیخ وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
