اور اُمید ظاہر کی کہ نوجوان اس میدان میں آگے بڑھیں گے۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ کمیٹی اپنے علاقے میں فلاحی و سماجی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور گاؤں کی ہر کمی کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔جنوری میں مذکوہ کمیٹی کا سالانہ اجلاس منعقد ہونے جارہاہے
دن دہاڑے قتل کرنے کی ناکام کوشش،جان لیوا حملہ کر ملزم فرار
منگلور:4؍ڈسمبر:2016 (فکروخبرنیوز)دن دہاڑے قتل کی ناکام کوشش کئے جانے کی واردات یہاں شہر کے لائٹ ہاؤس کے قریب واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،پانڈیشور پولس نے اس معاملہ میں چار افراد پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ درج کر لیا ہے ،اس واردات میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اعجا ز کی حیثیت سے کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق اعجاز اپنی اسکوٹر پرسوار عمارت کے قریب پہونچا جہاں وہ رہائش پذیر تھا ، وہ اپنی اسکوٹر پر سے اتر ہی رہا تھاکہ اچانک کہیں سے چار افراد کی ایک ٹولی نے اس پر جان لیوا حملہ کردیا،اور دھاری دار ہتھیار سے اس کے سر پر وار کر اسے زخمی کر ڈالا ،زخمی حالت میں مدد کے لئے آواز لگاتے ہوئے وہ وہاں سے عمارت کی سیڑھیوں تک پہونچنے میں تو کامیاب ہوگیا ،لیکن اپنی عمارت تک پہونچنے پر بھی انہون نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا ،اور وہیں اسلحہ سے اس کے پیٹھ پر وار کیا ،پھر پکڑے جانے کے ڈر سے وہ سبھی موقع واردات سے فرار ہوگئے ،اعجازکی چیخیں سن کچھ دیر بعد لوگ جمع ہوگئے،اس بری حالت میں دیکھ اسے ہسپتال منتقل کروایا گیا ،اعجازنے جلیل ،چابا اور دو نامعلوم افراد پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ درج کر لیا ہے
5سالہ لڑکی کو کار نے کچل دیا ، لوگوں نے ڈرائیور پر لگایا نشہ میں گاڑی چلانے کا الزام
بیلتنگڈی :4؍ڈسمبر2016 (فکروخبرنیوز)پہلی جماعت کی ننھی سی طالبہ کی ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہونے کی افسوس ناک خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، راستہ پار کرتے ہوئے ایک کار کی ٹکر لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا ،مہلوک کی شناخت کریتیکا (5)کی حیثیت سے کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کریتیکا اپنی ماں کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس سے چیک اپ کرا کر لوٹ رہی تھی ،جیسے ہی راستہ پار کرنے کے لئے آگے بڑھی ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماردی ،خون سے لت پت ننھی سی جان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں سے نڈھال اس معصوم نے وہیں دم توڑ دیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں ڈرائیو کر کر رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا لوگوں نے ڈرائیور کو پولس کے حوالہ کر دیا ، ڈرائیور کی شناخت نارائنا شبرڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے جسے دھرمستھلا پولس نے حراست میں لے لیا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ یہ کار مریضوں ڈے کیر سینٹر لے جانے کے لئے خاص تھی ،اور دوسرے کاموں کے لئے اس کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ،لوگوں نے اس ادارہ میں بھی کا رکا غلط استعمال کرنے کو لے کر رپورٹ درج کرائی ہے
چالیس طلباء کو لے جارہی بس میں اچانک لگی آگ ،تمام طلباء محفوظ
ڈرائیور کی ہوشمندی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا
بنگلور:4؍ڈسمبر2016 (فکروخبرنیوز) بس ڈرائیور کی ہوشمندی کی وجہ ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا ،چالیس کے قریب طلباء کو لے کر سریرنگا پٹن جارہی بس کو آگ لگنے کاحادثہ چن پٹن کے قریب مڈگیرے میں پیش آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی بھی طالب علم کو معمولی سی بھی چوٹ نہیں آئی ،تفصیلات کے مطابق اسکول کے تین سو طلباء چھ بسوں پر سوار اپنے تعلیمی سفر کے لئے سری رنگا پٹن کا سفر رکرہے تھے ، کہ راستہ میں اچانک ان میں سے ایک بس کے ڈرائیور نے بس میں سے دھواں نکلتا دیکھ لیا،اور فورا وہ چوکنا ہوگیا،ڈرائیور نے ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے فورا بس کو روک دیا،اور اس پر سوار طلباء کو اترنے کے لئے کہا ،موقع پر موجود لوگوں نے بھی ان طلباء کو نیچے اتارنے میں مددکی ، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے ، مقامی لوگوں نے فوا فائر بریگیڈ عملہ کو اس کی خبر دی جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے پہونچ کر آگ کو بجھانے کا کام شروع کیا ،اس حادثہ کی وجہ سے قریب دو گھنٹہ تک ٹرافک کا نظام متاثر رہا ،
Share this post
