ینگ اسٹار کمیٹی ہیرنگڈی نے نے طلباء میں تعلیمی اشیاء تقسیم کیں(مزید ساحلی خبریں)

اس دوران یہاں کے نوجوانوں نے ایک اچھا قدم اٹھاتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ان کی ضرورت کی اشیاء فراہم کرکے ان کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی اور اسی مقصد کے تحت ینگ اسٹار کمیٹی کے نوجوانوں نے اسکول کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طلباء کی ضروریات پر بھی توجہ دی ۔ انہوں نے مزید کہا مستقبل میں بھی انشاء اللہ یہ کوششیں جاری رہیں گی۔ ملحوظ رہے کہ کل کی اس تقریب میں ایک ہزار کاپیاں ، 80اسکول بیگ،80 کمپاس اور طلباء کی ضرورت کی دیگر اشیاء مفت تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر محمد خواجہ ، شکور کٹے منے ، محمد حسین مختصر ، جعفر، عباس ، اسماعیل کٹے منے اور طلباء کے سرپرستان موجود تھے۔ 


منگلور : روایتی حریفوں کے درمیان جھڑپ ، پانچ افراد زخمی 

پولیس تھانہ میں معاملہ درج 

منگلور 16؍ جون (فکروخبرنیوز) یہاں بچپے علاقے میں روایتی حریفوں کے دو گروہوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی واردات منگل کی رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک طبقے سے تعلق رکھنے والا نوجوا ن کسی بات کو لے کر بائیک چلانے کے دوران کلاوارو گاؤں کے پرشانت نامی شخص کودو ون قبل زدوکوب کیا تھا۔ جب پرشانت اپنے ساتھی سہاس کے ساتھ منگل کے روز پوکوڈی نامی علاقے میں بیٹھا ہوا تھا اس دوران دوسرے طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے آکر دو دن قبل ہوئی معاملہ میں سوالات کیے جس کو لے کر دونوں گروہوں کے درمیان بات آگے بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچی ۔ اس جھڑپ کی وجہ سے پرشانت اور سہاس سورتکل کے اسپتا ل میں زیر علاج ہیں جبکہ صادق ، راملات اور رازی شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ بچپے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


چھٹی نہ ملنے سے ناراض کنڈکٹر نے بس کی انجن میں شکر ڈال دی 

لوگوں نے کنڈکٹر کو بری طرح کیا زدوکوب 

کارکلا 16؍ جون(فکروخبرنیو) چھٹی نہ ملنے سے ناراض کنڈکٹر نیکی جانب سے بس کے انجن میں شکرڈال کر بس مالک سے ناراضی جتانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ ماہ قبل ستیش مقیم کارکلا بطور کنڈکٹر کے سالیان موٹرس کمپنی ملازمت کرنے لگا ۔ کچھ ضرورت کی بناء پر اپنے مالک سے جمعرات کے روز چھٹی مانگی لیکن اس روز کسی دوسرے شخص کے نہ ملنے کی وجہ سے مالک نے چھٹی نہیں دی۔ اس بات سے ناراض ہوکر مالک سے بدلہ لینے کے لیے بس کے انجن میں شکر ڈال دی ۔ ذرائع کے مطابق ستیش نے بس کلینر کو کئی مرتبہ یہ جاننے کے لیے فون کیا کہ وہ کہاں ہے؟ اس بات سے کلینر سدا لنگا پریشان ہوا کہ ستیش متعینہ جگہ کے بارے میں جاننے کی کوشش کیوں کررہا ہے ، اس دوران ملکی سے کارکلا پہنچنے والی بس انجن جام ہونے کی وجہ سے دوہ دوبارہ ملکی نہیں جاسکی۔ چیکنگ کے دوران جب پتہ چلا کہ انجن کے اندر شکر موجود ہونے کی وجہ سے بس خراب ہوگئی ہے تو موقع سے کنڈکٹر کھسک گیا اور ایک دوسری بس پر سوار ہوکر گھر کی راہ لی۔ اس دوران دیگر ملازمین کی مدد سے کنڈکٹر کو بس سے اتارکر بذریعہ رکشہ بس اڈے لایا گیا جہاں اسے عام عوام کے ساتھ ساتھ دیگر بس کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے ملکی پولیس کے حوالے کردیا۔ کنڈکٹر ستیش نے اپنے جرم کا اقرار کرلیاہے ۔

Share this post

Loading...