دھاواڑ 17؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلع الیکشن کمیشن نے دھارواڑ میں اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ مقامی بی جے پی لیڈر نے دھارواڑ کے الیکشن کمیشن سے یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت طلب کی گئی جہاں وہ ایک پروگرام میں تقریر کرنے والے تھے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست پر غوروخوض کے بعدپتہ چلاکہ ضابطۂ انتخابات کی خلاف ورزی کی وجہ سے یوگی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تین دنوں کے لیے تقریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ میرٹھ میں انہوں نے تقریر کے دوران انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام ہاویری اور دھارواڑ حلقہ کے شیوا کمار اڈاسی اور پرہالڈ جوشی کی انتخابی تشہیر کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ ضلع الیکشن کمشنر دیپا چولان کے مطابق انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
Share this post
