بنگلورو 03/ مارچ 2020(فکروخبر/ایس این بی) بزرگ مجاہد آزادی 103سالہ دورے سوامی کے خلاف حال ہی میں ا ہانت آمیز بیان دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی بسنا گوڑ اپاٹل یتنال نے کہا ہے کہ وہ اس بیان پر معذرت خواہی نہیں کریں گے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ دورے سوامی کے احتجاجات کے بارے میں تفتیش ہونی چاہیے، یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کتنی بار جیل جاکر آئے ہیں۔ کانگریس کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے وہ میرے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ یتنال نے کہا کہ وہ پیدائشی ہندو ہیں، ہندوؤں کے حق میں بات کرتے ہیں، مجاہدین آزادی کا وہ احترام کرتے ہیں لیکن نقلی مجاہدین آزادی کا کوئی احترام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیجس لیچر اجلاس چلے یا نہ چلے وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ میں کیوں معذرت خواہی کروں، مجھ سے کسی نے ایسا نہیں کیا ہے۔ میرے پیچھے حکومت ہے۔ معذرت خواہی کا سوال ہی نہیں۔
Share this post
