بنگلورو ، 10 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) یہاں کے دیرل کٹے میں واقع اینے پویا اسپتال ضلع کا پہہلا اسپتال ہے جہاں کورونا وائرس (COVID-19) کی جانچ کی منظوری مل گئی ہے۔
یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کی لیبارٹری کو ہندوستانی کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے COVID-19 کے ٹیسٹ کروانے کی منظوری ملی ہے۔جنوبی کنیرا کے پاس اب کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے دو مراکز ہوں گے، پہلا ایک ڈسٹرکٹ وینلاک ہسپتال، کوویڈ۔19 کے لئے نامزد ہسپتال ہے۔آئی سی ایم آر نے ریاست میں جانچ کے 33 مراکز کی منظوری دی ہے جن میں 21 سرکاری اسپتال اور 12 نجی اسپتال ہیں۔
Share this post
