بھٹکل 06 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے محکمہ (آئی ایم ڈی)، بنگلوروکے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے اس کا اظہار کیا ہے کہ 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک کرناٹک میں وسیع پیمانے پر بارش ہوگی ۔انتظامیہ کی جانب سے اترا کنڑا، اڈپی، جنوبی کنیرا کے لئے بھی ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ بیلگام، دھارواڈ، گدگ کے علاقوں میں بھی آج اور کل کو بھاری بارش کا امکانات ہے۔8 ستمبر کو اورینج الرٹ کا اعلان، "شیوموگا، چکمنگلور، ہاسن اور کوڈاگو میں بھاری سے شدید بارش کا بہت امکان ہے۔ بنگلور میں 6 اور 7 ستمبر کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذرائع : ادیاوانی
Share this post
