بنگلورو، 05 جنوری 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 9 جنوری تک خلیج بنگال میں موسم کی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ریاست میں ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے جس کا اثر پہلے ہی کئی علاقوں پر بارش کی شکل میں پڑچکا ہے۔ ریاست کے جنوبی علاقوں بشمول چکمنگلورو، ہاسن،کوڈاگو اور شیموگہ اضلاع میں ایلو الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں 7 جنوری کو 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔9 جنوری تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گی اور کئی جگہوں پر بارش کے بھی امکانات ہیں۔ منا کرنا پڑے گا۔ بتایا جارہا کہ ریاست کے ساحلی اور شمالی علاقوں میں سردی زیادہ رہے گی۔ پیر کے روز محکمہ کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کنیرا ضلع کے دھرماستھلا میں 5 سنٹی میٹر بارش ہوئی جبکہ شیوموگا اور کوڈاگو میں 3 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ہاسن میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ اور بیدر میں 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سلیا، بھدراوتی میں2 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
Share this post
