یلاپور 22؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ارتی بیل نامی علاقہ میں کار اور لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک خاتون کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت پرکاویا پرشوتم (28) مقیم بنگلورو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کار پر سوار دیگر افراد زخمی ہیں جن کی شناخت پرشوتم (33) شنکر بالا کرشنا اور ہمالتا کی حیثیت سے کرلی گئی جنہیں تعلقہ سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یلاپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
