یلاپور میں کار اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم ، تین افراد موقعۂ واردات پر ہلاک

 

کاروار 26؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) یلاپور میں لاری او رکار کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک بچی سمیت تین افراد کے ہلاک ہونے کی سنگین وارادت پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت ونایک ہیگڈے ، ارچنا اور شراونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرسی سے بیلگام جانے کے دوران یلاپور میں مخالف سمت سے آرہی لاری کار سے ٹکراگئی ۔ کار پر کل چار افراد سوار تھے جن میں سے تین نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ ایک چار سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یلاپور پولیس جائے واردات پر پہنچ معاملہ درج کرلیا ہے۔

Share this post

Loading...