بی جے لیڈر یڈی یورپا کواپنی زبان پر قابو رکھنا چاہئے: کھرگے

گلبرگہ :02اپریل2019(فکروخبر/ذرائعکانگریس رہنما و گلبرگہ سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یڈی یور اپا کو اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے ۔ راہول گاندھی کو انھوں نے بچہ کہ دیا جو سخت نامناسب بات ہے۔ اگر یڈی یورپا کومسٹر راہل گاندھی کی جانب سے بی جے پی قائدین پر عائد کئے گئے الزامات غلط لگتے ہیں تو وہ ان پر مقدمہ دائر کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر کھرگے نے اس موقع پر یڈی یورپا پر عائد کردہ اس الزام کو دہرایا کہ یڈی یوراپا نے مرکزی بی جے پی قائدین کو 1800کروڑ روپیوں کی رشوت دی تھی ۔ 

Share this post

Loading...