حلف برداری کے تین ہفتہ بعد یدی یورپا اپنی کابینہ تشکیل دیں گے

بنگلور :18 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )ریاست میں اپنی حلف برداری کے ۳ ہفتے بعد  وزیر اعلی یدی یورپا منگل کو اپنی کابینہ تشکیل دیں گے ، اس سے قبل صبح میں بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ عمل میں آئے گی ، واضح رہے کہ کمار سوامی سرکار گرانے کے بعد یدی یورپا نے وزارت اعلی کا حلف لے کر حکومت تو بنالی مگر اب تک کسی کو وزارت نہیں دی ہے ، کابینہ کی تشکیل کے فیصلے کی اطلاع سنیچر کو دفتر وزیر اعلی کیجانب سے جاری کی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ اسی مہینے کے اوائل میں یدی یورپا نے دہلی میں پارٹی ہائی کمان سے نئی کابینہ کے خدو خال کی منظوری حاصل کی ہے  

Share this post

Loading...