وجئے پورہ : 23اکتوبر2021(فکروخبرنیوز)کرناٹک کے سابق وزیر یو ٹی قادر نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم طبقہ کو صرف اس وقت یاد کرتے ہیں جب انتخابات قریب آتے ہیں۔سندگی میں جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ "اگر بی جے پی کو مسلمانوں کی فکر تھی تو انہوں نے 'شادی بھاگیہ' اسکیم کی مخالفت کیوں کی؟ انہوں نے اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ کوکیوں کم کیا؟ ' وہ یہ جانناچاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے تجزیہ کے مطابق بی جے پی حکومت میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، فرقہ پرستی، دلتوں کے خلاف مظالم اور دیگر مسائل کی وجہ سے لوگ بی جے پی انتظامیہ سے اب مایوس ہوچکے ہیں
قادرنے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس حکومت کی جانب سے غریب عوام کے فائدے کے لیے نافذ اسکیموں کو بھی بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں 18 لاکھ گھر غریبوں میں تقسیم کئے گئے جبکہ بی جے پی حکومت نے اپنی مدت کے دوران غریبوں کو ایک مکان تک نہیں دیا۔
Share this post
