بنگلور:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی رہنما یدی یورپا نے ایک لاکھ سے زائد کسانوں کو متحد کرکے کمار سوامی سرکار کے خلاف ایک بڑی تحریک چلانے کی دھمکی دے ہے ،بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ 104 ارکین اسمبلی کی نشستوں والی بی جے پی جماعت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ریاست کرناٹک میں کانگریس اور جےڈی ایس گٹھ بندھن سرکار کے خلاف بی جے پی نے کہا کہ کمار سوامی کو اکثریت سے دور کرنے اور عوام کو انصاف دلانے تک یہ لڑائی جاری رہےگی۔
یورپا نے مزید کہا کہ بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے کیلئے جنتادل ایس کی حمایت کرنےکے اپنے فیصلے پر کانگریس پچھتا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ 104 ارکین اسمبلی کی نشستوں والی بی جے پی کو آپ نظر انداز نہیں کر سکتے۔
پورپا کے مطابق بی جے پی ایک لاکھ سے زائد کسانوں کو متحد کرکے ایک بڑی تحریک چلائے گی، کمار سوامی ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئےہیں، ہماری لڑائی اسوقت تک جاری رہے گی جب تک ہم آپ کو اکثریت سے بے دخل نہیں کر دینگے۔
Share this post
