ایڈی یوروپا نے بیٹے کو کی نصیحتیں، میرے گھر پر موجودگی کے دوران زیادہ آیا جایا نہ کرو

بنگلورو 20/ اکتوبر 2019(فکروخبر /ذرائع)   ایڈی یوروپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں ایڈی یوروپا کے بیٹے رگھویندرا پر سرکاری تبادلوں کا دھندہ چلانے کا الزام عائد کیے جانے اور اس معاملہ میں بی جے پی ہائی کمان تک شکایت پہنچانے پر اب وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے اپنے بیٹے راگھویندرا کو نصیحت کی ہے کہ وہ ان کے گھر پر رہنے کے دوران زیادہ گھر میں نظر نہ آئے اور عوامی مقامات پر بھی ان کے پروگراموں میں شرکت سے گریز کریں۔ کہا جارہا ہے کہ ایڈی یوروپا نے بیٹے کو نصیحت کی ہے کہ عوامی مقامات پر میرے ساتھ نظر نہ آؤ۔ گھر پر بھی زیادہ نہ آیا کرے۔ اگر گھر آنا بھی ہو تو میڈیا والوں کی نظر میں ہر گز نہ آئے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ودھان سودھا اور رہائشی دفتر کرشنا میں بھی زیادہ آیا جایا نہ کرے۔ جب بنگلور میں قیام رہے تو پارٹی کے دفتر میں ہی اپنا زیادہ وقت گذارے اور وہاں پارٹی کارکنوں کے مسائل سنے۔ ایڈی یوروپا اپنے بیٹے کو اپنا جانشیں بنانا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کے اندر موجود ان کے مخالفین اب اس کانٹے کو کانٹے سے ہی نکالنے کی سازش رچ رہے ہیں جس سے ایڈی یوروپا کو ذہنی طور پر پریشان ہونا پڑرہا ہے۔ 

ذرائع :  ایس این بی 

Share this post

Loading...