بنگلورو 14 ستمبر2022(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے ممبران اسمبلی/ایم ایل اے کے خلاف مقدمات کی خصوصی عدالت نے بدھ کو لوک آیوکتہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔
خصوصی عدالت کا حکم سماجی کارکن ٹی جے ابراہم کی درخواست پر آیا جس نے الزام لگایا ہے کہ یدیورپا نے مبینہ طور پر شیل کمپنیوں کے ذریعہ مالی امداد کے بدلے راملنگم کنسٹرکشن کو بی ڈی اے ہاؤسنگ پروجیکٹ سے نوازا تھا۔
ابراہم نے پہلے یدیورپا، ان کے بیٹے بی وائی وجئیندر، کوآپریشن منسٹر ایس ٹی سوماشیکر اور دیگر چھ لوگوں کے خلاف جانچ کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تاہم خصوصی عدالت نے گورنر کی پیشگی رضامندی نہ لینے پر درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
اس کے بعد ابراہیم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی جس نے خصوصی عدالت کو اس کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
یدی یورپا نے کہا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان کا عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ بے قصور ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے۔
Share this post
