شکاری پور حلقہ سے ایڈی یوروپا کی جگہ ان کے چھوٹے بیٹے لڑیں گے الیکشن؟

karnataka assembly polls 2023. karnataka, b s yeddiuroppa, vjiayander

بنگلورو24 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) آئندہ سال کرناٹکا میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع ہوچکی ہیں۔ ابھی سے یہ قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ کون کس پارٹی سے کہاں کہاں سے الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہے۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی حالیہ سیٹ سے  اپنے چھوٹے بیٹے کو الیکشن لڑانے کی بات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی ایس ایڈی یدیورپا کے سب سے چھوٹے بیٹے بی وائی وجئیندر ان کی جگہ 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنے شکاری پور حلقہ سے امیدوار ہوں گے، سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے تجربہ کار بی ایس یدیورپا نے ہفتہ کو گیند پارٹی ہائی کمان کے کورٹ میں ڈال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ حتمی ہو گا. یدیورپا نے کہا کہ شکاری پور سے ان کے بیٹے کے الیکشن لڑنے کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا لیں گے۔

Share this post

Loading...