رکنِ اسمبلی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستِ کرناٹک کی ترقیات میں حصہ لے اور کنڑا زبان کو فروغ دینے کی کوشش کرے۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سول سرویس میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بہت ہی کم تعداد ہے، ہم کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس میدان میں ہم آگے بڑھیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے اور اے ایس پی مسٹر انوپ شیٹی بھی اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ اس موقع پر کنڑا زبان اور ثقافت کو فروغ دینے والے چار شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جس میں قابلِ ذکر، محترمہ جیا یاجی ،گنگادھر نائیک، ایم پی بھنڈاری، شنکر کے نائیک وغیرہ ہیں، ملحوظ رہے کہ اس موقع پر عوام اور سرکاری عہدیداروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
پتور میں پاگل کتے نے پولس کانسٹیبل اور چھ افراد کو بنایا نشانہ
منگلور یکم نومبر(فکروخبرنیوز ) پتور کے مہالنگیشور مندرکے قریب ایک پولس کانسٹیبل سمیت چھ افرادکو ایک پاگل کتے کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے کاٹ لئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، پولس نے اطلاع دی کہ اس پاگل کتے ہوئے ٹرافک پولس تھانے کے قریب صبح کے وقت دیکھا گیا تھا، شام کے ڈھلتے ڈھلتے اس کتے نے چھ افراد کو نشانہ بنایا جس میں ایک پولس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ کتے کے حملے میں زخمی افراد نے قریبی سرکاری اسپتال میں علاج کروایا ہے، حملے کی خبر کے بعد پتور میونسپل کی جانب سے کتے پر قابو پالئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے۔
Share this post
