یومِ صحافت کے موقع پر بھٹکل تعلقہ و اُترکنڑا صحافی اسوسی ایشن کی جانب سے شاندار تہنیتی پروگرام

اس کے علاوہ جی ایس ہیگڈے اجی بلا ایوارڈ کے حقدار، آننت دیسائی جوئیڈا، شیلجا گورنا منے سرسی، ناگراج بھٹ سداپور، اوراویل فرنانڈیس ہلیال اور کرشنا بھٹ مورتی رہے ، اس کے علاوہ اسوسی ایشن کی جانب سے سبکدوش فوجی کیپٹن اور سدھارت ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر کے آرنائیک کو اور گذشتہ بارہ سالوں سے گھر گھر اخبار پہنچانے والے اخبار فروش نوجوان روی کرشنا منڈلی جو اُردو اخبارات سمیت تمام زبانوں کے اخبارات گھر گھر پہنچاتا ہے کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی جناب منکال وائیدیا نے کہا کہ صحافیوں کی اسوسی ایشن اپنی ذمہداریاں ادا کررہی ہیں، کئی ترقیاتی کام اخبارات میں پڑھ کر ہی کئے گئے ہیں، اس طرح صحافی برادری ا گرسماج کے تئیں فکرمند رہی تو حکومت کو بھی اپنی ذمہداریوں کا احساس ہوتا ہے ، اس کے علاوہ پروگرام کے خصوصی مقرر،ڈاکٹر نرنجن وانللی میسور کالج لیکچرار نے یومِ صحافت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کی ذمہداریوں کو سامنے رکھا اور کہا کہ صحافی سماج میں امن و امان برقرار رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور انتشار کا بھی سبب بن سکتا ہے اسی لئے صحافت کے تئیں انصاف ضروری ہے ،انہوں نے پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ، مناظر دکھانے والے میڈیا(ٹیلی ویژن) منظر عام پر آنے کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اپنی اہمیت ہے اورملکِ ہند میں اس کی اہمیت نہیں گھٹے گی ۔ اجلاس کی صدارت کررہے اُترکنڑا ضلع جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر سبرایا بھٹا بکلا نے بات کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ اجلاس سجائے جانے پر اس کی سراہنا کی اور اسوسی ایشن کے اتحاد اور دوڑ دھوپ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کے صحافی صحافت کو لے کر اور ان کی خدمات کو لے کر کتنے فکرمند ہیں۔ 
اس موقع پر رادھا کرشنا بھٹکل اور شیلجا گورنامنے سرسی ، اور ناگراجا بھٹ سداپور نے بھی بات کی ۔ یاد رہے کہ تعلقہ اسوسی ایشن کے نائب صدر جناب ایم آر مانوی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اگنانیشور بی ایڈ کالج کے لکچرر گنگادھر نائیک نے نظامت سنبھالی اور اسوسی ایشن سکریٹری بھاسکر نائیک نے شکریہ کے کلمات پیش کئے ، اس موقع پراُترکنڑا ضلع و بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنسلٹ اسوسی ایشن کے تمام صحافی ممبران کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہدار ، اگنانیشوری بی ایڈ کالج کے طلبہ و طالبات موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...