یشونت پور سے کار وار جانے والی ٹرین میں 20فیصد سے بھی کم مسافر

اس پرحتمی فیصلہ سامنے آنے کے بعد یہ ٹرین کنی گال اور سولور سے ہوتے بنگلور پہنچے گی ۔ ویسٹ کوسٹ ریلوے یاتری سنگھا کے صدر جی ہنومنتھا کامتھ نے کہا کہ بنگلور اور منگلور کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کی رفتار بڑھانے میں کوئی دقت نہیں ہے ، اس ٹرین کوانہیں بنگلور سے ہبلی کے درمیان چلنے والی جین شتابدی کی رفتار کے مطابق چلاسکتے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ ٹرین کو ایشونت پور سے منگلور جنکشن کے درمیان 390کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ ٹرین ایشونت پور سے صبح 7بجے نکلتی ہے اور منگلور شام 5:40منٹ پر پہنچتی ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں۔ اس کی رفتار کا جائزہ لیا جائے تو یہ ٹرین چالیس منٹ فی گھنٹہ کے حساب سے اپنا سفر طئے کرتی ہے۔ سکلیش پور اور سبرامنیم کا 55کلومیٹر کا یہ گھاٹ کا فاصلہ دو گھنٹے دس منٹ میں 26کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے طئے کرتی ہے اور کباڑا ، پتور اور منگلور کی 40سے 44کلومیٹر کی مسافت طئے کرنے کے لیے اسے دو گھنٹے پچیس منٹ درکار ہوتے ہیں جس کا حساب لگانے پر اس روٹ پر یہ ٹرین صرف 19کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے یہ مسافت طئے کرتی ہے۔ 

Share this post

Loading...