بھٹکل 15؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنے اسکول میں ترنگا لہرانے کے بعد یہاں کے طلبہ نے تعلقہ سرکاری اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی ۔ انہوں نے ان کے درمیان پھل تقسیم کرتے ہوئے انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے اور آزادی کے 75 کی مکمل پر اپنی خوشیاں بھی بانٹیں۔ اس یومِ آزادی پر انہیں یاد کرنے اور مبارکباد پیش کرنے پر مریضوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ علی پبلک اسکول بھٹکل میں پرچم کشائی اسکول کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید دامودی صاحب نے کی تھی۔ اس موقع پر ننھے منے طلبہ نے کنڑا زبان کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی دلچسپ پروگرام پیش کیا۔
Share this post
